چنتامنی:5 /مارچ(محمد اسلم؍ ایس او نیوز) چنتامنی شہر کے پر یم نگر محلہ کے ایک مکان میں چوری کی واردات ہفتہ کی رات پیش آئی ہے ٹاون پولیس تھانہ سے ملی اطلاع کے مطابق پریم نگر محلہ میں مقیم یارب پاشاہ پچھلے پندرہ دنوں سے املی کے درختوں کو توڑنے کیلئے قریبی دیہات گئے ہوئے تھے اُن کی بیوی ناظمہ بھی شوہر کی غیر موجودگی سے اپنی ماں کے گھر گئی ہوئی تھی اس موقع کا فائدہ اُٹھاتے ہوئے کل رات لٹیروں نے گھر کا تالا توڑ کر گھر میں موجود 2لاکھ کے سونے کے زیورات اور نقد سمیت دیگر چیزوں کو لیکر فرار ہوگئے ۔
اتوار کی صبح گھر کا درازہ کھلا پڑا دیکھ کر مقامی لوگوں نے اس کی اطلاع ناظمہ کو فون کے زریعے دی تو ناظمہ اور ان کے شوہر فورا گھر پہنچ گئے دیکھا تو دروازہ ٹوٹا ہوا اور کھلا پڑا تھا۔ فوراََ ان لوگوں نے اس کی اطلاع ٹاون پولیس تھانہ کو دی۔ خبر ملتے ہی ڈی وائی ایس پی کرشناریڈی سرکل انسپکٹر ہنومنتپا کرائم سب انسپکٹرنرسمہ مورتی وغیرہ پہنچ کر فنکر پرنٹ ماہرین ،ڈاگ اسکواڈ کے ذریعے ضروری کاروائی کی۔ اس خصوصی میں ٹاون پولیس نے معاملہ درج کرتے ہوئے لٹیروں کو گرفتار کرنے کیلئے ضلع سپرٹنڈنٹ آف پولیس چائترا کے زیر نگرانی میں خصوصی ٹیم تشکیل دی ہے ۔